بورے والا میں تیز رفتار رکشے کے باعث حادثہ، ایک جاں بحق، 3زخمی

جمعہ 10 مئی 2024 20:40

نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) بورے والا میں تیز رفتار رکشہ بے قابو ہوگیا جس سے4 پیدل چلنے والے افراد روندے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوگا کلب کامرس کالج کے ممبران حافظ عبدالوحید،سابق سیکرٹری بار سینئر وکیل حاجی محمد رحمان کھوکھر اور دیگر چار ممبران صبح یوگا سیشن سے فارغ ہوکر حسب معمول پیدل واپس گھروں کو جارہے تھے کہ جامعہ الفاروق کے قریب عقبی جانب سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ نے بے قابو ہوکر انہیں کچل دیا جس سے حافظ عبدالوحید، حاجی رحمان کھوکھر اور دیگر ایک شخص زخمی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حافظ عبدالوحید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہق گئے۔

متعلقہ عنوان :