ْصوابی، ڈی ایس پی سرکل لاہور فضل شیر خان اور ڈی آر سی ممبران نے اراضی پر تنازعہ حل کردیا

ْفریقین کی دشمنی دوستی میں بدل گئی ،ایک دوسرے ساتھ بغل گیر ،آئندہ بھائی بننے کا عہد کرلیا

جمعہ 10 مئی 2024 21:45

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2024ء) ڈی ایس پی سرکل لاہور فضل شیر خان اور ڈی آر سی سرکل لاہور کے ممبران نے اراضی پر تنازعہ حل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق دیہہ انبار شگئی میں فریق اول محمد نعیم ولد محمد کمال اور فریق دوم شمس الحبیب ولد عبدالنسخیر ساکنان انبار کے مابین اراضی پر تنازعہ چلا آرہا تھا جس میں کسی بھی وقت جانی نقصان ہونے کا خدشہ تھا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل لاہور فضل شیر خان کے سربراہی میں ڈی آر سی ممبران فقیر حاجی صاحب ،یعقوب خان،مجیب الرحمن،ملک گلزار،عطر خان حاجی ،خان ذادہ، موسم خان،محمد ظاہر محمد،کمال ناظم، ، مختیار سابقہ ناظم ،فواد وائس چیئرمین لاہور غربی،سہیل سابقہ ناظم لاہور ،عبدالسلام سابقہ ناظم شیخ ڈھیری،کامران علاقہ مشر لاہور،گل۔ولی سماجی کارکن،اعجاز سماجی کارکن نے دونوں فریقین کے مابین فیصلہ کیا جو فریقین نے بغیر کسی شرط اور تاوان کے قرآن پاک پر حلف لیکر کہ آئندہ بھائیوں کی طرح زندگی گذار دیں گے۔ڈی آر سی ممبران نے علاقہ مکینوں اور معززین کے روبرو دونوں فریقین کی دشمنی دوستی میں بدل دی اور ایک دوسرے ساتھ بغل گیر ہوکر آئندہ کیلئے بھائی بھائی بننے کا عہد کیا۔

متعلقہ عنوان :