)وزارت ہاوسنگ کے زیر انتظام لاجز اور گیسٹ ہاوسز میں غیرقانونی رہائش پذیر افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

ہفتہ 11 مئی 2024 03:45

:اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) وزارت ہاوسنگ کے زیر انتظام لاجز اور گیسٹ ہاوسز میں غیرقانونی رہائش پذیر افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا. وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ اور وزارت ہائ وسنگ کے سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش کی ہدایت پر وزارت ہاؤسنگ نے وفاقی سرکاری ملازمین کو رہائش کی فراہمی کے عمل میں شفافیت اور انصاف پسندی کو برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کن اقدام اٹھاتے ہوئے فیڈرل لاجز، گلشن جناح کمپلیکس، چونری لاج، اور وزارت کے ہاسٹلز میں مقیم تمام غیر قانونی اور غیر مستحق الاٹیوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں اس سلسلے میں ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی وزارت نے الاٹیوں کو ذاتی سماعت کا موقع فراہم کیا۔

سماعتوں کے بعد، ایسے تمام الاٹیوں جو سرکاری ملازم نہیں ہیں کو نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں کہ وہ سرکاری رہائشں گاہیں خالی کر دیں۔

(جاری ہے)

ایک بار خالی ہونے کے بعد، یہ رہائشیں ان حقدار سرکاری ملازمین کو الاٹ کی جائیں گی جو عرصہ دراز سے سرکاری رہائش کے لیے انتظار میں ہیں۔ وزارت ہاؤسنگ نے فیڈرل لاجز اور ہاسٹلز میں عارضی رہائش کی الاٹمنٹ کے لیے نئے قوانین بنائے ہیں۔

نئے قوانین کے مطابق رہائش صرف لاجز/ہاسٹل کے متعلقہ اسٹیشن پر تعینات ایسیسرکاری ملازمین کو الاٹ کی جائے گی، جو کہ BS-17 اور اس سے اوپر میں مستقل بنیادوں پر عہدوں پر فائز ہیں۔غیر مجاز الاٹیوں کی طرف سے اپارٹمنٹس خالی کرنے کو یقینی بنانے کے لیے سخت پالیسی موجود ہے۔ یہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کے وڑن سے مطابقت رکھتی ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایسے کسی بھی الاٹی کو کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔ یہ فعال نقطہ نظر حقدار وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے منصفانہ، مساوی، اور موثر رہائش مختص کرنے کے لیے وزارت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔… اعجاز خان