روس، مسافر بس پل سے دریا میں گر گئی، 7 افراد ہلاک

افسوس ناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ہفتہ 11 مئی 2024 11:26

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں 10 مئی کی سہ پہر ایک مسافر بس پل سے دریا میں گر گئی، حادثے کو سی سی ٹی وی نے ریکارڈ کر لیا، حکام کے مطابق کم از کم 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حکام نے بتایا کہ شمالی روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک بس کے دریا میں گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے جس میں ایک اندازے کے مطابق 20 مسافر سوار تھے۔

(جاری ہے)

افسوس ناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بس تیز رفتار سے ٹرن لیتی ہے اور سامنے آنے والی 2 گاڑیوں سے ٹکراتی ہے پھر کچھ ہی سیکنڈرز میں پل توڑتے ہوئے ندی گرگئی۔فوٹیج میں بس کو ندی میں بہتے دیکھا جاسکتا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں راہگیروں کو پانی میں چھلانگ لگاتے ہوئے مسافروں کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ بس میں تقریبا 20 افراد سوار تھے، بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔