امریکا، سور کا گردہ لگوانے والا شخص 2 ماہ بعد چل بسا

62شخص کو جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سور کا گردہ لگایا گیا تھا،رپورٹ

اتوار 12 مئی 2024 14:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء)امریکا میں سور کا گردہ ٹرانسپلانٹ کرانے والا 62 سالہ شخص 2 ماہ بعد چل بسا۔غیرملکی خبررساں ادراے کے مطابق امریکا میں رواں سال مارچ میں پہلی بار زندہ انسان میں سور کا گردہ لگانے کا تجربہ کیا گیا تھا، گردوں کی بیماری کے آخری مرحلے میں پہنچنے والے 62 سالہ شخص کو جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سور کا گردہ لگایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 62 سالہ رچرڈ سلیمین کی موت ہفتے کو ہوئی، ان کی اچانک موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔اسپتال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موت کا ٹرانسپلانٹ سے کوئی تعلق نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میساچیوسٹس جنرل اسپتال میں 4 گھنٹے جاری رہنے والی سرجری 16 مارچ کو کی گئی تھی۔