حوثیوں کے زیر کنٹرول الحدیدہ ایئرپورٹ پر امریکہ برطانیہ کے چھ حملے

بحری جہازوں پر حوثی حملوں کے بعد امریکی برطانوی نے اتحاد خوشحالی محافظ گروپ تشکیل دیدیا

جمعرات 23 مئی 2024 12:02

حوثیوں کے زیر کنٹرول الحدیدہ ایئرپورٹ پر امریکہ برطانیہ کے چھ حملے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) حوثی گروپ نے امریکی اور برطانوی طیاروں نے الحدیدہ ایئرپورٹ پر چھ فضائی حملے کیے ہیں۔ مغربی یمن میں یہ ایئرپورٹ حوثی گروپ کے کنٹرول میں ہے۔ عرب ٹی وی کے طمابق امریکی اور برطانوی افواج نے بحیرہ احمر میں خوشحالی کے محافظ اتحاد کے تحت کارروائی اس وقت شروع کی ہیں جب حوثی گروپ نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے رد عمل میں بحیرہ احمر میں تجارتی اور فوجی بحری جہازوں پر حملے شروع کئے۔

(جاری ہے)

حوثی گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے جس کا مقصد اسرائیلی فورسز پر اس چیز کا دبا ڈالنا ہے کہ وہ امدادی سامان اور ادویات کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے دیں اور غزہ کا محاصرہ ختم کرے۔حوثی گروپ نے کہا کہ وہ بحیرہ احمر، خلیج عدن اور بحر ہند میں تجارتی اور فوجی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک اسرائیل غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ جنگ ختم نہیں کردیتا۔

متعلقہ عنوان :