پاکستان میں بجلی کے نرخ دنیا بھر سے زیادہ ہیں، صدر ینگ انجینئرز جواد گیلانی

مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہو تو لوگ بجلی چوری کو جرم کیسے سمجھ سکتے ہیں،بیان

اتوار 12 مئی 2024 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کے صدر جواد گیلانی نے کہا ہے کہ بجلی سستی کیے بغیر مہنگائی نہیں رک سکتی۔ایک بیان میں جواد گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کے نرخ دنیا بھر سے زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریکوری اور چوری روکنے کیلئے بجلی سستی کرنا ہو گی۔جواد گیلانی نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہو تو لوگ بجلی چوری کو جرم کیسے سمجھ سکتے ہیں۔صدر ینگ انجینئرز نے کہا کہ حکومت کو آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔