احمدیار،ڈاکوئوں نے ناکہ لگاکر مسافروں سے لاکھوئوں روپے ،طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لیے

اتوار 12 مئی 2024 16:30

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) چارنامعلوم ڈاکوئوں نے ناکہ لگاکر مسافروں سے لاکھوئوں روپے ،طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال روڑ پر دلووالہ کے نزدیک چار نامعلوم ڈاکوئوں نے ناکہ لگاکر تین گاڑیوں میں سوارفیملیزمحبوب حسین ، محمداحمد کھوکھر ،علی رضا طیب طارق ، بلال اشتیاق شیخ ، عمر سیٹھی ،جاوید اقبال ،علی عزیز اورشازیہ پروین سے نقدی308000 روپے ،دوتولے طلائی زیورات اورسات عدد موبائل فون کل مالیت تقریباًً768000 روپے لوٹ لیے نان اے سی بسوں کے آنے پر ڈاکوجائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ صدر عارفوالا نے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :