oہالی ووڈ فلمساز پاکستانی ثقافت پر فلم بنانے کی خواہشمند

ذ*ہالی ووڈ ٹیم پاکستانی ثقافت سے بے حد متاثر،فلم بنانا چاہتی ہے،عطا تارڑ

اتوار 12 مئی 2024 17:15

ٴاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) ہالی ووڈ فلم ساز پاکستان کی خوبصورت ثقافت پر فلم بنانے کی خواہش مند ہیں۔وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہالی ووڈ سے ایک ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جو پاکستانی ثقافت سے بہت متاثر ہے اور اس پر فلم بنانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس ٹیم میں ہالی ووڈ سے جیمز ایم سی میلان، اینڈریو جیمز فیرو، لوئیسا اسکن جبکہ پاکستانی فلم انڈسٹری سے بدر اکرام، سعدیہ اشرف اور مشال ثاقب شامل ہیں جنہوں نے پاکستانی ثقافت اور اس پر فلم بنانے کے لیے پیش رفت پر گفتگو کے لیے ملاقات کی۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید بتایا کہ ہالی ووڈ سے آئی یہ ٹیم پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگِ میل جبکہ ہماری ثقافت اور لوگوں کے لیے اعزاز کی بات بھی ہو گی کیونکہ پاکستان اپنے عظیم ورثے سے مالا مال ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :