yسانحہ 12 مئی کو 17 برس بیت گئے، متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر

ق*عدلیہ بحالی تحریک کے دوران کراچی میں 50 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا

اتوار 12 مئی 2024 17:15

eکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) سانحہ بارہ مئی کو 17 برس بیت گئے، عدلیہ بحالی تحریک کے دوران پچاس شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا، جن کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔12 مئی 2007 کراچی کی تاریخ کا وہ بدترین دن ہے جسے بھولنا بھی چاہیں تو بھلایا نہیں جاسکتا۔

(جاری ہے)

اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری ، کراچی بار سے خطاب کے لیے شہر قائد پہنچے تھے لیکن انہیں ایئرپورٹ پر ہی روک دیا گیا تھا۔

شہر کی بڑی بڑی شاہراہوں پر کنٹینر لگا کر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی تھیں۔چیف جسٹس کے طیارہ نے کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کیا تو شہر میں افراتفری مچ گئی تھی۔ سانحے میں پچاس سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔بارہ مئی سے متعلق کئی کمیشن بنے۔ سماعتیں بھی ہوئیں، نوٹسز بھی لیے گئے تاہم ذمہ داروں کو اب تک کوئی سزا نہیں ملی۔