ٴ پاکستانی فلم انڈسٹری کے ور سٹائل اداکار علائوالدین کو اپنے مداحوں سے بچھڑے اکتالیس برس بیت گئے

اتوار 12 مئی 2024 17:15

ؐ جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے ور سٹائل اداکار علائوالدین کو اپنے مداحوں سے بچھڑے اکتالیس برس بیت گئے ان کی برسی13مئی بروز پیرفلمی حلقوں میں منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

علائوالدین پاکستانی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ورسٹائل اداکار تھے جنہوں نے 300سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میںبطور ہیرو،ولن اور معاون اداکار کے طور پر کام کیا ہے۔

علائوالدین کی سب سے پہلی فلم ’’ سنجوگ ‘‘ تھی انہیں پاکستان کے سب سے بہترینسس آل رائونڈر کے طور پر جانا جاتا ہے ان کی مشہور ترین فلموں میںپھیرے،پتن،شہری بابو،پاٹے خاں،کرتار سنگھ،شہید، خاندان،دل دا جانی،سسی پنوں،میرا نام ہے محبت،بندش قابل ذکر ہیں ۔ورسٹائل اداکار علائو الدین 13مئی 1983ء کو انتقال کر گئے ۔

متعلقہ عنوان :