بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ،لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ لمحہ فکریہ ہے ،منیر عباسی ایڈوکیٹ

کے الیکٹرک غریب عوام کی زندگیوں کو اجیرن نہ بنائے ،عوام کو ریلیف دیاجائے ،ہزارہ قومی اتحاد

اتوار 12 مئی 2024 18:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) ہزارہ قومی اتحاد پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر منیر عباسی ایڈوکیٹ،عابد بھٹی ،ڈاکٹر افضل ،طارق تنولی ،رئیس منگو،خالد اعوان، بابا یونس ،فدا تنولی، اور آصف ذوالفقار عباسی نے کہاہے کہ کے الیکٹرک دن بدن لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کررہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اوور بلنگ بھی کی جا رہی ہے ،کے الیکٹرک غریب عوام کی زندگیوں کو اجیرن نہ بنائے ،منیر عباسی ایڈوکیٹ نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ و بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،اوور بلنگ اور قیمتوں میں اضافہ کے خلاف از خود نوٹس لیں ،تاکہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کو ریلیف مل سکے۔