اذلان شاہ کپ میں عمدہ کارکردگی،وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان

اتوار 12 مئی 2024 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل پیش کرنے کے چاندی کا تمغہ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 10لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پی ایم ہائوس بھی مدعو کر لیا اور 2دن میں قومی ہاکی ٹیم کو وزیراعظم ہائوس میں بلایا جائے گا۔