موسمیاتی تبدیلی، دریاں میں بہائو تیز، پانی کی تقسیم کیلئے ارسا کا ہنگامی اجلاس (آج)طلب

اتوار 12 مئی 2024 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث دریاں میں پانی کا بہائو تیز ہوگیا،پانی کی تقسیم کیسے کی جائے ارسا نے ہنگامی اجلاس (آج)پیرکو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

واپڈا نے تربیلا ڈیم میں مزید پانی ذخیرہ کرنے سے روک دیا، واپڈا نے ارسا کو درخواست کی تربیلا ڈیم میں 1470فٹ سے اوپر پانی نہ بھرا جائے، واپڈا حکام نے کہا کہ تربیلا فائیو منصوبے کی تعمیرات کیلئے ڈیم میں مزید پانی بھرنا مناسب نہیں ہے، وسط جولائی تک تربیلا ڈیم میں مزید پانی نہ بھرا جائے۔

ارسا نے صوبوں کے پانی کے کوٹے میں اضافے کا فیصلہ کرلیا، تربیلا ڈیم سے پنجاب کو بھی پانی دینے کا فیصلہ کیا گیا، موسم برسات میں بارشیں نہ ہوئیں تو تربیلا ڈیم کا بھرنا مشکل ہوجائے گا، تربیلا ڈیم میں پانی کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔ارسا ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں وسط جولائی تک 80فٹ پانی کم رکھا جائے گا، 80فٹ تک تربیلا ڈیم میں پانی کم رکھنا آب پاشی کے لئے رسک ہے۔