] آزاد کشمیر پولیس کے ہونہار سب انسپکٹر عدنان قریشی شہید کی میت سرکاری پروٹوکول کے ساتھ کرکٹ سٹیڈیم پہنچی ، نماز جنازہ اد ا

راستے میں عوام علاقہ اور پولیس جوانوں نے ایمبولینس پر گل پاشی کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی

اتوار 12 مئی 2024 19:20

ﷺمیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) آزاد کشمیر پولیس کے ہونہار سب انسپکٹر عدنان قریشی جو اسلام گڑھ واقعہ میں گزشتہ روز گولی لگنے سے شہید ہوگے تھے کی میت کوسرکاری گاڑیوں کے پروٹوکول کے ہمراہ جبکہ کمشنر چوہدری شوکت علی،ڈی آئی چوہدری سجاد حسین،ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض،ایس ایس پی کامران علی،ایڈیشنل ایس پی خاور علی شوکت،مجسٹریٹ و پولیس افسران او ر پولیس جوانوں نے میت کی ایمبولینس کے آگے پیدل چل کرکرکٹ اسٹیڈیم میں لائی گئی۔

راستے میں عوام علاقہ اور پولیس جوانوں نے ایمبولینس پر گل پاشی کی۔جب شہید کا جسد خاکی کرکٹ اسٹیڈیم لایا گیا تو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام گڑھ کے مقام پر مظاہرین کی طرف سے گولی لگنے سے ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان قریشی شدید زخمی ہوگے تھے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگے تھے کی نماز جنازہ میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں ادا کی گی۔

(جاری ہے)

جس میں آزاد کشمیر کے سابق وزرائ چوہدری محمد سعید،چوہدری رخسار احمد،سابق چیف جسٹس اعظم خان،پاک آرمی کے برگیڈ کمانڈر،کمشنر چوہدری شوکت علی،ڈی آئی چوہدری سجاد حسین،ڈی آئی جی ڈاکٹر خالد محمود چوہان،ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض،ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد جرال،ایس ایس پی کامران علی،ایس ایس پی بھمبر راجہ اظہر اقبال،ایڈیشنل ایس پی خاور علی شوکت،سابق ڈی آئی جی سردار گلفراز خان،سابق ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال،ڈی جی ایم ڈ ی ایچ چوہدری منشائ نقشبندی،چیئرمین زکوا? کونسل چوہدری محمد صدیق، چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا،میئر میونسپل کارپوریشن عثمان علی،ڈپٹی مئیر رمضان چغتائی،سابق سیکرٹر ی چوہدری منیر حسین،سابق امیدوار اسمبلی نذیر انقلابی،سابق ڈی جی ذوالفقار اعظم،سابق ڈی چوہدری اعجاز رضا،صدر آزاد کشمیر کے کوارڈینیٹرچوہدری امجد محمود،انجمن تاجراں کے چوہدری جاوید اقبال، سہیل شجاع مجاہد،راجہ خالد،ملک طاہر محمود،ساجد بھٹی،مسلم کانفرنس کے راہنمائ راجہ ظفر معروف کے علاوہ اہم سیاسی و سماجی شخصیات، ڈویڑنل و ضلعی انتظامیہ،پولیس افسران،قانون نافذ کر نے والے اداروں اور سیکورٹی ایجنسیوں،وکلائ ،صحافیوں،انجمن تاجراں،شہریوں اور سول سوسائٹی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر کمشنر چوہدری شوکت علی،ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین اور ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے کہا کہ شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ سب انسپکٹر عدنان قریشی شہید ہمارے قومی ہیرو ہیں جنھوں نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران شہادت پائی ان کی اس عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ جن شر پسند عناصر نے ریاست کے امن کو خراب کیا ہے ان کے خلاف قانون و قاعدے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ اور پولیس عوام کی محافظ ہے لیکن ریاست کے امن کو خراب کر نے اور انارکی پھیلانے والوں کے خلاف کوئی رورعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے امن و امان کے قیام کے لیے حکمت عملی پر خراج تحسین پیش کیا۔