ساہیوال،کچے کے علاقے کی طرز پر ہنی ٹریپ کا کیس ،گروہ کے سرغنہ پولیس کانسٹیبل لڑکی جعلی افسر گرفتار

اتوار 12 مئی 2024 19:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) کچے کے علاقے کی طرز پر ساہیوال میں بھی ہنی ٹریپ کا کیس ،پولیس فرید ٹائون نے گروہ کے سرغنہ پولیس کانسٹیبل جعلی پولیس افسر اور ماہم نامی لڑکی کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ماہم نامی لڑکی نے 26,27اپریل کی رات کو رینٹ اے کار شو روم کے مالک محمد ارشد کو رینٹ پر کار دینے کے بہانے بلوایا اور پھر اپنے ساتھیوں حاضر سروس پولیس کانسٹیبل رانا اکمل اور اس کے ساتھی رانا ضیا سے مل کر اے پی وی گاڑی میں اغوا کرکے مختلف مقامات پر اسلحہ کے زور پر گھومتے رہے اور ماہم کی موجودگی میں تین لاکھ روپے رہائی کے لیے بھتہ کا مطالبہ کیا اور بعد میں اس کے اے ٹی ایم کارڈ چھین کر اے ٹی ایم کارڈ سمیت بنک کے اے ٹی ایم پر لے گئے اور 43ہزار روپے نکلوا کر گھومتے رہے اور مزید بھتہ ورثا سے منگوانے کے لیئے اسلحہ لہراتے رہے۔

(جاری ہے)

اس دوران محمد ارشد کو منشیات اور ڈکیتی کے مقدمات میں حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں دے کر خاموش رہنے کی شرط پر چھوڑ دیا۔ پولیس نے محمد ارشد کی مدعیت میں تیرہ یوم بعد مقدمہ 365, 148, 384, 170, 171,اور 149ت پ درج کر کے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا جب کہ اس گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے آج ملزموںکو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس گروہ نے کچے کے علاقہ کی طرز پر ایک ٹارچر سیل کا بھی انکشاف کیا ہے اور اب تک کی جانے والی وارداتوں کا پولیس نے بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔