ساہیوال،منشیات کا دھندہ گھروں کی چھتوں سے گزرنے کا معاملہ ،زمیندار قتل ،راہ گیر خاتون کو گولی مار دی

اتوار 12 مئی 2024 19:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) نواحی چک 48جی ڈی میں منشیات کے دھندہ سے روکنے کی رنجش پر ایک زمیندار کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، ملزموں کی فائرنگ سے اس سے قبل ایک راہ گیر عورت بھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسی چک کے زمیندار اللہ یار کے بیٹے حسن علی نے منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہ کو پولیس کی آمد پر ان کے گھروں کی چھتوں سے گزرنے سے روکا لیکن ملزموں نے حسن علی کے بھائی کو گولی مار دی جو پنچائیت نے صلح کر وا دی اور ملزموں نے ساڑھے تین لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کیا۔

گزشتہ روز ملزموں کو پھر مقتول پارٹی نے ان کے گھروں کی چھتوں پر بھاگنے سے روکا تو ساجد، عابد، خالد، شاہد وغیرہ نے فائرنگ کر کے حسن علی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ملزموں نے اس وقوعہ سے قبل اپنے مخالفین پر کھلے عام فائرنگ کی جس سے خاتون رنگلاں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی۔جسے ہسپتال داخل کرا دیا۔ لیکن پولیس نے دو ملزموں ساجد اور خالد کو گرفتار نہ کیااور قتل کی واردات کے بھی مرتکب ہوئے۔پولیس نورشاہ نے دو مقدمات 149,148, 34, 324, 302ت پ درج کر کے تین ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔