کمشنر سکھر کی ڈویژن کے تمام ڈی سیز، اے ڈی سیز اور اسسٹنٹ کمشنرز سے ملاقات ،مختلف امور پر ہدایات جاری

افسران کی کارکردگی کو ہر ماہ چیک کیا جائے گا اور ان کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی رپورٹس باقاعدگی سے چیف سیکرٹری سندھ کو ارسال کی جائیں گی،فیاض حسین عباسی

اتوار 12 مئی 2024 21:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) کمشنر سکھر نے ڈویژن کے تمام ڈی سیز، اے ڈی سیز اور اسسٹنٹ کمشنرز سے ملاقات کر کے مختلف امور پر ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق کمشنر سکھر ڈویزن فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت سکھر ڈویزن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، اے ڈی سیز اور اسسٹنٹ کمشنرز سے مختلف امور پر خصوصی اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمشنر سکھر نے عوامی خدمت کی فراہمی پر زور دیا جبکہ ضلع اور تعلقہ سطح پر تمام محکموں کے ساتھ کوآرڈینیشن، ریونیو ریکارڈ، ریونیو کلیکشن، اراضی کے حصول، فوتی کھاتہ کی تبدیلی، عوامی بہبود، عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے ، تجاوزات ہٹانے، امتحانی مراکز کے دورے، صحت کی سہولیات، ترقیاتی سکیموں، پولیو کے خاتمے میں کردار اور دیگر متعلقہ امور سے متعلق ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے ضلعی اور تعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ عوام کو مناسب وقت دیں اور ان کے حقیقی ریونیو سے متعلق اور دیگر جائز مسائل کو بلا تاخیر حل کریں۔ انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران کی کارکردگی کو ہر ماہ چیک کیا جائے گا اور ان کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی رپورٹس باقاعدگی سے چیف سیکرٹری سندھ کو ارسال کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :