اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں ، 287 کلوگرام منشیات برآمد، 16 ملزمان گرفتار

پیر 13 مئی 2024 10:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں منشیات سمگلنگ کے خلاف 10 کارروائیوں میں 287 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 16 ملزمان گرفتارکرلیے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی جانے والی کارروائیوں میں راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 8400 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں۔

ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 108 کلوگرام چرس، 3.6 کلوگرام افیون اور 2 کلو گرام آئس برآمدکی۔رنگ روڈ پشاور کے قریب ملزم سے 72 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔ایم ون اسلام آباد کے قریب سے 48 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔ کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب 3 ملزمان سے 24 کلوگرام افیون برآمدکی گئی ۔

(جاری ہے)

سہراب گوٹھ کراچی میں 2 ملزمان سے 12 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔

ٹنڈوجام حیدرآباد میں 2 ملزمان سے 8 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔جی 9 اسلام آباد میں 5 ملزمان سے 5.8 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔برہان انٹرچینج اٹک کے قریب ملزم سے 2 کلوگرام افیون برآمدکی گئی ۔اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 105 گرام آئس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔\932