امریکا،ڈیوک یونیورسٹی کیرولینا کی تقریب کے دوران طلبہ کا فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے احتجاجی واک آؤٹ

پیر 13 مئی 2024 12:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی کیرولینا کی تقریب کے دوران طلبہ نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔العربیہ اردو کے مطابق تقریب میں معروف امریکی کامیڈین جیری سین فیلڈ بھی موجود تھے جو غزہ میں اسرائیل جنگ کی حمایت کرتے ہیں ، طلبہ نے ان کے سامنے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران طلبہ نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ٹوپیاں پہن رکھی تھیں۔ڈیوک یونیورسٹی میں نعروں کے شور کے دوران ہی مہمان مقرر جیری سین فیلڈنے کہا کہ آپ میں سے بہت سےلوگ سوچ رہے ہوں گے کہ انہوں نے مجھے کافی دیر سے بلایا ہے۔ اس نے یہ بات دفاع کے حق پر زور دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ کہیں گے کہ آپ اپنا حق استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک یہودی لڑکے کے طور پر نیو یارک میں بڑے ہوئے ہیں لیکن ایک کامیڈین بننا ان کا حق ہے۔جیری سین فیلڈ اسرائیلی جنگ کےحامی ہیں ۔