لاہور،الحمرا میں مشہور شاعر منیر نیازی کی یاد میں مشاعرہ بدھ کو ہوگا

پیر 13 مئی 2024 13:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور بہاولپورہیریٹیج کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ بیاد منیر نیازی کا انعقادکل( 15مئی بروز بدھ) سہ پہر 5بجے الحمرا ادبی بیٹھک میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان الحمرا کے مطابق بیٹھک میں مشہور و معروف شاعر منیر نیازی کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ منیر نیازی منفرد اسلوب کے مالک اور اپنے ادب پر گہری نظر رکھنے والے شاعر تھے۔الحمرا میں ہر سال منیر نیازی کی یاد میں مشاعرہ منعقد ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :