پارٹی رجسٹریشن کیلیے جمعرات یا جمعہ کو پارٹی کا آئین اور دستاویزات جمع کروادیں گے،مفتاح اسماعیل

ہماری کوشش ہے کہ ایسے لوگ پارٹی میں لائیں جو نئے ہوں، ہمارے ساتھ ایسے لوگ ہیں، جن کا تعلق سیاست سے نہیں لیکن وہ پڑھے لکھے ہیں،سابق وزیرخزانہ

پیر 13 مئی 2024 16:50

پارٹی رجسٹریشن کیلیے جمعرات یا جمعہ کو پارٹی کا آئین اور دستاویزات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نئی سیاسی جماعت سے متعلق کئی اہم انکشافات کردیئے۔خصوصی گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پارٹی رجسٹریشن کیلیے جمعرات یا جمعہ کو پارٹی کا آئین اور دستاویزات جمع کروادیں گے۔نئی سیاسی جماعت کیلیے کراچی میں 19 اور کوئٹہ میں 22 مئی کو میٹنگز رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایسے لوگ پارٹی میں لائیں جو نئے ہوں، ہمارے ساتھ ایسے لوگ ہیں، جن کا تعلق سیاست سے نہیں لیکن وہ پڑھے لکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ بینک کی گارنٹی نہیں۔ اگر لوگ سمجھیں گے تو ووٹ دیں گے، یہ بات ہوگی کہ ہم آر ٹی ایس اور فارم 47 کے تحت نہیں آئیں گے۔سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ پاور کیلیے ہم پارٹی کے پرنسپل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پارٹی میں 6 سے 8 سال میں لیڈر کو تبدیل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف 2017 میں ووٹ کو عزت دو کی بات کرتے تھے، اس بار نہیں کی، بنیادی طور پر ہم نے شخصیات کو پارٹی کا نام دیا ہوا ہے۔