رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی قونصلیٹ جنرل ایران لاہور میں ایرانی صدر و عہدیداران کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیت

شہید سید ابراہیم رئیسی پاکستان کے دیرینہ دوست اور خطے میں قیام امن کے لیے اُن کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ رہنما ق لیگ

پیر 27 مئی 2024 19:34

رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی قونصلیٹ جنرل ایران لاہور میں ایرانی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2024ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے ایران قونصلیٹ جنرل لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعزیتی پیغام ریکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم اس وقت ایک بڑے سانحے سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہم حکومت ایران اور عوام کے دکھ درد میں برابر شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
  شہید سید ابراہیم رئیسئ پاکستان کے دیرینہ دوست اور خطے میں قیام امن کے لیے اُن کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ ان کا حالیہ دورہ پاکستان ان کی یادوں کو ہمیشہ تازہ رکھے گا۔

رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی قونصلیٹ جنرل ایران لاہور میں ایرانی ..