آل پاکستان محمد ماجد، عبدالناصرمیموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز(کل) سے ہوگا

پیر 27 مئی 2024 15:51

آل پاکستان محمد ماجد، عبدالناصرمیموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز(کل) ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2024ء) آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز (کل)منگل سے ہوگا،میر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور ٹورنامنٹ ڈاریکٹر محمد یعقوب قادری کے مطابق دو جون تک کراچی میں کھیلے جانیوالے چھ روزہ ایونٹ میں پاکستان ایر فورس، واپڈا، پولیس، رینجرز، اسلام آباد، سندھ گرین، بلوچستان اور سندھ واٹ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں روزانہ چار میچز کھیلے جاینگے جبکہ ایونٹ کے سیمی فانلز یکم جون اور فانل دو جون کو کھیلا جاے گا۔ محمد یعقوب قادری نے بتایاکہ ایونٹ کا افتتاح میر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی کرینگے اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔