بھارتی الیکشن میں چوتھا مرحلہ شروع،تین باقی

تین مراحل میں283ممبران کی قیمت کا فیصلہ ہوچکا،حتمی اعلان4 جون کو ہوگا

پیر 13 مئی 2024 18:52

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) بھارتی لوک سبھاکے انتخابات کا چوتھا مرحلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ ریاستوں کی چھیانوے نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔لوک سبھا انتخابات کے پہلے 3 مرحلوں میں دو سو تراسی ممبران پارلیمنٹ کی قسمت کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ بھارت میں 7 مراحل میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں میں 96 نشستوں کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی جس میں 11 کروڑ 70 لاکھ شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اترپردیش، مہاراشٹر، مغربی بنگال، بہار، آندھرا پردیش، تلنگانہ، جھاڑکھنڈ، اڑیسا، مدھیہ پردیش اور ایک وفاق کے زیر انتظام علاقے میں اذج شدید گرمی کے دوران ووٹنگ جاری ہے،96 نشستوں کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں اسد الدین اویسی، شتروگھن سنہا، سابق کرکٹر یوسف پٹھان اور اکھلیش یادو کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ بی جے پی اور کانگریس کے رہنما اپنی اپنی کامیابی کے لیے پٴْرامید ہیں۔