سیکرٹری زراعت کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد، زرعی ٹیوب ویلز کی سولر سسٹم پر منتقلی کے منصوبے بارے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
پیر 13 مئی 2024 21:54
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر سسٹم پر منتقلی کے لیے محکمہ زراعت توسیع فصلوں کی کاشت کا ڈیٹا فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ محکمہ آبپاشی زیر زمین پانی کی گہرائی بارے معلومات فراہم کرے گا۔
اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے واضح کیا کہ زیادہ گہرائی میں پانی کی دستیابی والے اضلاع کو سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا،صرف آبپاشی کے لیے موزوں پانی کے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ اصلاح آبپاشی شمسی توانائی پر منتقل ہونے والے ٹیوب ویلز سے سیراب ہونے والی زمینوں کی لیزر لینڈ لیولنگ کرائے گا۔ اس کے علاوہ محکمہ توانائی سولر سسٹم فراہم کرنے والی کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن کرے گا،اچھی ٹیکنیکل اور فنانشل شہرت کی حامل کمپنیوں کو سکیم کے لیے منتخب کیا جائے گا،سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے معیاری مٹیریل استعمال کیا جائے گا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ محکمہ زراعت قرعہ اندازی کیلئے درخواستوں کی وصولی کرے گا اور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب کاشتکاروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری زراعت پنجاب شہنشاہ فیصل عظیم، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کیپٹن(ر) وقاص رشید، ڈائریکٹر جنرل زراعت فیلڈ انجینئر سہیل احمد، ڈائریکٹر جنرل زراعت اصلاح آبپاشی ملک محمد اکرم، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید اور ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔مزید زراعت کی خبریں
-
کپاس کے کاشتکاروں کو چھدرائی کا عمل بروقت مکمل کرنے کا مشورہ
-
کماد کی فصل کو سال میں 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے، محکمہ زراعت
-
پاکستان سے پیازکی ایکسپورٹ210 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی
-
پنجاب میں مکئی کی سالانہ پیداوار10 گنا اضافے کے ساتھ9ملین ٹن سے بھی تجاوز کر گئی
-
غیرکاشتکارمافیازسے گٹھ جوڑ کرکے ہزاروں بوری بار دانہ خورد برد
-
کم پانی والے علاقوں میں کاشتکاروں کو باجرے کی کاشت کی ہدایت
-
پاکستان میں موجود ساہیوال نسل گائے سب سے زیادہ دودھ دینے میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان کپاس پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے،کماد اور آم کی پیداوارمیں پانچویں اورترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں چھٹے نمبر پرآگیا
-
پاکستان میں فی ایکڑ کماد سے اوسطاً 46 من چینی حاصل کی جاتی ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ
-
پاکستان اس وقت ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائدکی سویابین درآمد کر رہا ہے،ڈاکٹر اقراراحمدخان
-
پاکستان میں فی ایکڑ کماد سے اوسطاً 46 من چینی حاصل کی جاتی ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو کونپلوں میں دانے دار زہر ڈال کر کھیتوں کو پانی لگانے کی سفارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.