Live Updates

پنجاب کے پہلا پلگ اینڈ پلے گارمنٹس سٹی کا قیام، وزیر اعلیٰ مریم نوا زشریف نے منظوری دیدی

پہلے پلگ اینڈ پلے گارمنٹس سٹی میں تمام سہولیات میسر ہونگی،گا رمنٹس سٹی میں بڑی ایپیرل انڈسٹریز سے اظہار دلچسپی طلب کرنے کی ہدایت گارمنٹ سٹی میں شیڈ اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی،ویونگ،ڈائینگ،دیگر متعلقہ یونٹ قائم ہونگے،گرین انرجی /سولر انرجی سسٹم قائم کئے جائینگے پہلے پراجیکٹ کے بعد بتدریج دیگر علاقوں میں بھی گارمنٹس سٹی قائم ہونگے،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی گارمنٹس انڈسٹری ورکرز کی ٹیکنکل ٹریننگ کی ہدایت ، خصوصی اجلاس

پیر 13 مئی 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب کا پہلا پلگ اینڈ پلے طرز پر گارمنٹس سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا-منسٹر انڈسٹری چوہدری شافع حسین کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی گئی-اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلے پلگ اینڈ پلے گارمنٹس سٹی میں تمام سہولیات میسر ہونگی-گا رمنٹس سٹی میں بڑی ایپیرل انڈسٹریز سے اظہار دلچسپی طلب کرنے کی ہدایت کی-بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گارمنٹس سٹی میں شیڈ اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

گارمنٹس سٹی میں ویونگ،ڈائینگ اور دیگر متعلقہ یونٹ قائم ہونگے۔ گارمنٹس سٹی میں گرین انرجی /سولر انرجی سسٹم قائم کئے جائیں گے۔ پہلے گارمنٹس سٹی پائلٹ پراجیکٹ کے بعد بتدریج دیگر علاقوں میں بھی گارمنٹس سٹی قائم ہونگے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گارمنٹس انڈسٹری کیلئے ورکرز کی ٹیکنکل ٹریننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی-سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز، کمشنر پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام کی شرکت۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات