ایف آئی اے این سی بی انٹر پول پاکستان کی چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی

منگل 14 مئی 2024 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) ایف آئی اے این سی بی انٹر پول پاکستان کی چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ، 6 ماہ کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 66 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا گیا،ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 66 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا،گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوائ اور کرپشن کے مقدمات میں مطلوب تھے انملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ قتل کے مقدمات میں مطلوب 50 ملزمان، دھوکہ دہی، جعل سازی میں مطلوب 5 ملزمان ،ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان ،اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان،اغوائ اور کرپشن میں مطلوب 2, 2 ملزمان کو گرفتار کیاگیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان ایف آئی اے، نیب، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزادکشمیر پولیس کو مطلوب تھے اس کے علاوہ یو اے ای سے 35, سعودی عرب سے 18 ملزمان جبکہ عمان سے 5, کویت سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اٹلی سے 2 جبکہ سپین، ترکی، بحرین اور آذربائیجان سے مجموعی طور پر 4 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالے کیا گیا۔گرفتار ملزمان کو ائرپورٹس پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ این سی بی انٹرپول پاکستان جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہیسنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے لئے دنیا میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیںملزمان کی معلومات کے حوالے سے بھی انٹرپول کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں مطلوب عناصر کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں مزید تیز کی جائیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کئے جائیں سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کا لایا جائے انٹرپول افسران کی ٹریننگ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔