یونین کونسل کی سطح پر واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے پی سی ون تیار کیا جارہا ہے

بدھ 15 مئی 2024 14:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) حلقہ این اے85 میں یونین کونسل کی سطح پر واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے پی سی ون تیار کیا جارہا ہے اور انشاء اللہ جلد پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا جائیگا جس کیلئے پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہجلد حلقہ کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا عمل مکمل کرلیا جائیگا، حلقہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے فنڈز کا اجراء آئندہ بجٹ میں ہوجائیگا جس کے بعد علاقہ کے لوگوں کو مرحلہ وار واٹر فلٹریشن پلانٹس فراہم کردیئے جائینگے، کوشش ہے کہ حلقہ کی تمام یونین کونسلز میں کم از کم دو سے تین واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں اور جہاں پر واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب ہیں انہیں ترجیح بنیادوں پر درست کروا دیا جائے۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام کا پورا احساس ہے،جس کیلئے حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے اور انشاء اللہ حلقہ کے لوگوں کیلئے مزید فلاحی منصوبے لائے جائینگے۔