کاشتکاروں کو90 فیصد پھلیاں پکنے پردالوں کی برداشت کا مشورہ

بدھ 15 مئی 2024 17:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) کاشتکاروں کودالوں کی برداشت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کاشتکار دالوں کی برداشت صحیح وقت پر کریں تاکہ پیداوار متاثر نہ ہو۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین نے کہا کہ کاشتکارکٹائی سے پہلے بیماریوں سے متاثرہ پودے نکال دیں تاکہ تندرست پودوں سے صحت مند بیج کے حصول میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فصل کی کٹائی اس وقت کی جائے جب دالوں کی 90 فیصد پھلیاں پک کر تیار ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ کٹائی کیلئے صبح کا وقت بہترین ہوتا ہے کیونکہ اس وقت نمی کے باعث پھلیاں کم جڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ پھلیوں کو چھوٹی ڈھیریوں کی صورت میں 2 سے 3 دن تک دھوپ میں خشک کرنے اور فصل کی گہائی کیلئے صاف جگہ کا انتخاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کاشتکاروں کو دالوں کی برداشت میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس ضمن میں محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :