تارکین وطن پاکستانی ، کشمیری مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، مقررین
بدھ 15 مئی 2024 18:29
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوںکی وجہ سے تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت نے حریت رہنماو ¿ں، صحافیوں، علمائے کرام، نوجوانوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو جیلوںمیں بند کر رکھا ہے اوراظہار رائے کی آزادی سمیت کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں، ہمیں مظلوم کشمیریوں کے حق میں عالمی حمایت کے حصول کیلئے ایک جامع فریم ورک مرتب کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں تارکین وطن پاکستانیوں اور کشمیریوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی،بھارت کے تسلط پسندانہ عزائم اوربی جے پی کے مسلم دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کرنا ہونی چاہیے ۔مقررین نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور یورپی یونین سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں اور تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے کردار ادا کریں۔مقررین میں ڈاکٹر غلام نبی فائی، محمد غالب ، نذیر احمد قریشی، راجہ نجابت حسین، راجہ فہیم کیانی، ظفر قریشی، سردار ذوالفقار اور مزمل ٹھاکر شامل تھے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور یورپی یونین سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں اور تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی حمایت کریں۔تقریب میں محمود احمد ساغر، غلام محمد صفی، سید فیض نقشبندی، الطاف حسین وانی، امتیاز وانی، محمد حسین خطیب، نثار مرزا، ایڈووکیٹ پرویز احمد، سید اعجاز رحمانی، راجہ خادم حسین، محمد شفیع ڈار، شیخ محمد یعقوب ، زاہد صفی، انجینئر مشتاق محمود، حاجی سلطان بٹ، الطاف احمد بٹ، شیخ عبدالماجد، گلشن احمد، منظور احمد ڈار، مشتاق احمد بٹ، زاہد اشرف، عبدالمجید لون، سید کفایت حسین رضوی، سید مشتاق، محمد اشرف ڈار، محمد اشرف ڈار،خورشید احمد میر، سلیم ہارون، افسر خان، نجیب اللہ، راجہ پرویز احمد، ڈاکٹر ولید، رئیس احمد میر، ابو زر اور دیگر شریک تھے۔مزید قومی خبریں
-
اسٹور پر فائرنگ کرنے والے بھتہ خور رنگے ہاتھوں گرفتار
-
سودی نظام سے ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی، مصطفی کمال
-
ہمیں شہروں کو فضائی آلودگی سے پاک کرنا ہے، مراد علی شاہ
-
آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے لئے تمام قیادت اور ورکرز کو متحد و،منظم ہوکر محنت کرنا ہوگی، رہنما پی پی پی راجہ پرویز اشرف
-
لاہور،فیکٹری میں آتشزدگی، کیمیکل ڈرم پھٹنے سے دھماکے ،علاقے میں خوف و ہراس
-
کرہ ارض کو ماحولیاتی تغیرات جیسے خطرات سے بچانے کےلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق
-
پلاسٹک بیگز کا استعمال ممنوع، صرف 75 مائیکرون بیگز چلے گا‘ مریم اورنگزیب
-
ہمیں شہروں کو فضائی آلودگی سے پاک کرنا ہے، مراد علی شاہ
-
صارم برنی کو ایف آئی اے نے کراچی سے گرفتار کرلیا
-
کیمپ جیل کا قیدی دوران علاج جاں بحق ہو گیا
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
-
محکمہ موسمیات نے بارش اور آندھی کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.