فیصل آباد، شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

بدھ 15 مئی 2024 22:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کیوارداتوں کا سلسلہ جاری ،120سے ز وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کرچار خواتین اور 3 لڑکوں کو اغواء کر لیا گیا۔

آن لائن کے مطابق منصورآباد پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے 203 رب کی سمیرا گلناز اور اس کی بیٹی کو اوباش نوجوان طلحہ اور کاشف نے اغواء کر لیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ بجلی گھر کے رہائشی فریاد علی کی بیٹی (ب) کو ملزم مختار وغیرہ‘ ساہیانوالہ کے علاقہ 152 رب کے رہائشی شبیر حسین کی بیٹی (ف) کو ملزمان نے اغواء کر لیا جبکہ رضاآباد کے رہائشی الله رکھی نے بتایا کہ اسکے نواسے فیضان‘ سرگودھا روڈ کے علاقہ اسلامیہ پارک کے رہائشی حسیب الله کے بیٹے زین اور نشاط آباد کے علاقہ 7 ج ب کے رہائشی یٰسین کا بیٹا عبدالرحمن گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے جنہیں نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔

(جاری ہے)

ریکس سٹی کے قریب محمد عمر سے 50ہزار روپے‘ فون‘ ڈی گرائونڈ کے قریب طیب سے لیپ ٹاپ‘ فون‘ راجباہ روڈ پر عمران الحق سے 57ہزار روپے‘ فون‘ 80مربع کے قریب علی رضا‘ جھمرہ روڈ پر عتیق الرحمن‘ لاری اڈا کے باہر وسیم وارث سے 31ہزار روپے‘ فون‘ طارق آباد گلی نمبر15 کے ندیم جاوید سے نقدی‘ فون‘ لاری اڈا سے قاری عمران سے 66ہزار روپے‘ فون‘ باغ جناح روڈ پر امین سے 90ہزار روپے‘ فون‘ میاں ٹرسٹ کے قریب حسنات سے 29ہزار روپے‘ فون‘ لیاقت روڈ پر وقار اعظم سے نقدی‘ فون‘ کریم میرج ہال کے باہر عبدالرشید اور اسکی اہلیہ سے نقدی‘ زیورات‘ حسین آباد کے مجاہد عباس سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ جواد کلب کے قریب صادق علی سے 73ہزار روپے‘ فون‘ کلیم شہید کالونی کے منیر احمد‘ فرید چوک کے محسن کو لوٹ لیا‘ صدیق اکبر ٹائون کے آفتاب احمد سے 46ہزار روپے‘ فون‘ سوساں روڈ پر احسان سے 18ہزار روپے‘ فون‘ نشاط آباد کے عمران سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ کشمیر روڈ پر عدنان کی ورکشاپ کا صفایا کر دیا گیا‘ سرگودھا روڈ پر فتح محمد سے سوا چار لاکھ روپے‘ بھائی والا کے بابر علی کے گھر کے باہر سے لاکھوں کے بکرے چور لے گئے‘191 رب میں عابد علی کی فیکٹری سے ٹرانسفارمر چور لے گئے‘ 189 رب کے مختار احمد کے گھر کے باہر سے بکرے‘ جمیل ہائوسنگ سوسائٹی کے اسامہ سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ عثمان ٹائون کے محمد اجمل کے گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ دھنولہ کے علی رضا کے مویشی چور لے اُڑے‘ حسیب شہید چوک میں عمران سے پرس‘ پیپلزکالونی کے صابر علی سے ایک لاکھ 80ہزار روپے‘ فون‘ سلور سپون ہوٹل کینال روڈ کے قریب عرفان سے 20ہزار‘ موٹرسائیکل‘ فون چھین لیا‘ الفتح پلازہ کے قریب غلام حیدر سے 10ہزار روپے‘ فون‘ بابر چوک کے قریب نعیم سے 6ہزار روپے‘ فون‘ گلشن رفیق کالونی کے طلحہ سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ سمن آباد کے شہزاد سے نقدی‘ فون‘ سیٹلائٹ ٹائون کے ظفر سے 45ہزار روپے‘ فون چھین لیا گیا‘ سمن آباد بلال چوک کے رہائشی غلام رسول کے گھر سے قیمتی سامان چور لے گئے‘ عبدالله گارڈن میں عابد کی دکان سے لاکھوں کی بیٹریاں چوری ہو گئیں‘ 486 گ ب میں عامر شہزاد کی دکان سے بھاری مالیت کے سگریٹ اور دیگر سامان چھین کر لے گئے‘ اقبال نگر کے دانیال سے سوا لاکھ روپے‘ فون‘ 209 رب کے شہباز اسلم کے گھر سے ساڑھے سات لاکھ کے زیورات‘ نقدی چھین لی‘ رچنا ٹائون میں منور حسین سے نقدی‘ فون‘ 209 رب کے عامر سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ گلشن اقبال کے محمد رفیع سے 5ہزار روپے‘ فون‘ ڈائیوو روڈ پر علی اسد سے 38ہزار روپے‘ فون‘ 7 ج ب کے بابر علی سے 48ہزار روپے‘ فون‘ سمال اسٹیٹ کے قریب سہیل رضا سے 4ہزار روپے‘ فون چھین لیے‘ 190 رب کے غلام مرتضیٰ کے گھر سے بکرے‘ 112 ج ب کے اکرام سے 20ہزار روپے‘ فون‘ 103 ج ب کے محمد امتیاز سے نقدی‘ فون‘ 155 رب کے ثاقب وسیم سے 13ہزار روپے‘ فون‘ 16 ج ب کے نبیل احمد سے 15ہزار روپے‘ فون‘ 140 رب کے مظہر علی سے 40ہزار روپے‘ فون‘ 55 ج ب کے محمد افضل سے 10ہزار روپے‘ فون‘ 34 ج ب کے عدنان رضا کی حویلی سے بکرے‘ 30 ج ب کے قاسم علی کے بکرے چور لے گئے‘ نورپورہ میں غلام مرسلین کے گھر کا صفایا کر دیا گیا۔

ستیانہ روڈ مچھلی فارم کے قریب نصرالله سے 10ہزار روپے‘ فون‘ پرتاب نگر گلی نمبر5 کے عثمان سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا‘ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہوئے خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔ علاوہ ازیں محلہ فتح آباد کے مزمل‘ جھمرہ روڈ پر امان علی‘ ریجنسی پلازہ سے عبدالغفور‘ سول ہسپتال سے سجاد حسین‘ لاری اڈا سے اویس‘ سیشن کورٹ سے اظہر حسین‘ راحیل‘ سیف آباد کے علی رضا‘ فرید ٹائون کے مجاہد‘ جیل روڈ پر شفقت علی‘ خیابان کالونی کے عامر سہیل‘ حسن پورہ کے طارق محمود‘ نصیرآباد کے شاہد علی‘ مصطفی آباد کے عرفان احمد‘ 7 ج ب کے ابوبکر وارث‘ 121 ج ب کے فواد خان‘ الائیڈ ہسپتال سے ادریس‘ ریلبازار سے رانا اسماعیل‘ ڈگلس پورہ کے عمر اویس ‘ کوہ نور پلازہ سے عابد علی‘ حسنین طارق‘ ڈی گرائونڈ سے امجد علی‘ افتخار حسین‘ گرین ٹائون کے علی شان‘ سوساں روڈ کے ریاض‘ ڈائیوو روڈ پر اسدالرحمن‘ چک جھمرہ سٹی کے علی حیدر‘ 74 ج ب کے مسعود نعیم‘ ستیانہ روڈ پر راشد‘ پہاڑی گرائونڈ سے حسیب احمد‘ سرسیدٹائون کے نذیر احمد‘ اسلام پورہ کے عمران‘ 266 رب کے عبدالوارث‘ یاسر علی‘ جیل روڈ پر بلال شاہ‘ دھوبی گھاٹ کے اعظم‘ رحمن پورہ کے محمد خالد‘ گلبرگ روڈ پر غلام مصطفی‘ بوہڑانوالی گرائونڈسے عمیر‘ ڈی گرائونڈ سے شکیل‘ کوہ نور پلازہ سے عبدالباسط‘ غوثیہ آباد کے شہباز‘ گلشن مدینہ کے ایوب‘ العزیز ہوٹل کے غلام محی الدین‘ کشمیر پارک کے خالد محمود‘ مسلم پارک کے شیخ طیب‘ ناظم آباد اے بلاک کے عبدالرزاق‘ گلستان کالونی کے افضل‘ 229 رب کے آصف‘ 266 رب کے تاج اور دیگر شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی اوفیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے پولیس لائنز کا وزٹ کیا،پولیس لائنز کی تزین و آرائش کے احکامات جاری کیے کہ پولیس لائنز میں افسران وملازمان کی فلاح وبہبود کیلئے تما م تر وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔سی پی اوفیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کے ہمراہ ڈی ایس پی لیگل شہزاد علیانہ ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر توصیف و دیگر افسران بھی موجود تھے،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے سی پی او فیصل آباد کو پولیس لائنز کے متعلق بریفنگ دی۔

سی پی اوفیصل آباد نے پولیس لائنز کا مکمل وزٹ کیااس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے حکم دیا کہ فوری طورپرتزین و آرائش کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور مکمل صفائی کا بندوبست کیا جائے۔سی پی ا وفیصل آباد نے پریڈ گرانڈ کا بھی معائنہ کیا اور اس کی مکمل تزین و آرائش کا حکم دیا۔سی پی او فیصل آباد نے مزید کہا کہ ملازمین کی فلاح وبہود کیلئے کام کرناہمارا فرض ہے۔

صاف ستھرا ماحول تندرستی کاضامن ہے،انہوں نے کہا کہ ملازمین کو رہائش کیلئے بہترین صاف ستھری بیرکس ہائے مہیاکی جائیں گی اورریکریشن روم کو مزید اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ پولیس افسران و ملازمین بعد از فراغت ڈیوٹی تازہ دم اور تندرست رہیں۔ آخر میں سٹی پولیس آفیسرنے کہاکہ پولیس لائنز میں مین گیٹ کے مورچہ جات ،پارکنگ ایریا کو بہتر بنایا جائے تاکہ سیکیورٹی کے خدشات نہ ہوں۔