بہاولپور، حافظ حسین احمد مدنی سے سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات

بہاولپور کی بے پناہ محرومیوں و پسماندگیوں اور سلگتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے بات چیت

بدھ 15 مئی 2024 22:27

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 168بھاول پور حافظ حسین احمد مدنی نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سینیئر راہنما و رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سے خصوصی ملاقات کی ہے اور بہاولپور کی بے پناہ محرومیوں و پسماندگیوں اور سلگتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی اور ان سے بھاولپور کو ستلج دریا ٹول پلازہ سے موٹر وے بنانے اور فوری فنڈ کی فراہمی کا مطالبہ پرزور کیا ہے جبکہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے ماسٹر پلان تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ بھاولپور کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت عملی اقدامات اٹھائے دوران ملاقات سید خورشید احمد شاہ نے حافظ حسین احمد مدنی کو یقین دلایا کہ آپکو ان مسائل کے حل کے لیے جلد خوش خبری دی جائیگی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انہوں نے حافظ حسین احمد مدنی کی جانب سے بہاول پور کے سلگتے ہوئے مسائل اجاگر کرنے اور انکے حل میں گہری دلچسپی لینے کے جذبہ کو بھی بھرپور سراہا ہے۔ ئ*بہاول پور(آن لائن) امیر جماعت اسلامی بہاول پور نصراللہ خان ناصر نے کہا ہے کہ گندم امپورٹ مافیاعیش و عشرت میں مصروف جبکہ کسان سڑکوں پر دھکے کھا رہا ہے۔کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ پورے ریٹ پر خریدا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسانوں سے گندم کے ایک ایک دانے کی خریداری تک جدوجہد جاری رکھے گی،جماعت اسلامی کسی بھی صورت کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے مطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت آئی۔ایم۔ایف کے حکم پر کسانوں پر ہونے والا استحصال بند کر ے اور گند م کی خرید داری شروع کر ے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن کو اسمبلیوں میں مسیحا بنا کر بھیجا وہ ہی کسانوں کا معاشی قتل کررہے ہیں۔کسانوںکوان کا حق دینے کی بجائے ان پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کی تیاریاں جاری ہیں۔جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔