Live Updates

گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

بدھ 15 مئی 2024 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے گیارہ ارب ڈالر کے دبئی لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی لیکس سکینڈل مجموعی طور پر 400ارب ڈالرز کا ہے جس میں پاکستان کی شراکت 2.5 فیصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایک طرف پاکستان سرمایہ کاری کا طالب ہے اور دوسری طرف پاکستانی دنیا کے بڑے سرمایہ کار ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ محمد اورنگزیب اور ایف بی آر کو اسٹارٹنگ پوائنٹ مل گیا اور گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب شہباز شریف رشتہ داروں، اتحادیوں، سرکاری حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے خلاف کاروائی شروع کریں گے یا اب بھی نان فائلرز کی سم بند کرنے پر توجہ مرکوز رہے گی۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایک ارب گندم سکینڈل کی تحقیقات میں کیا کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔
Live دبئی پراپرٹی لیکس سے متعلق تازہ ترین معلومات