سولر نیٹ میٹرنگ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو
جمعرات 16 مئی 2024 00:30
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ لوگ سولر کی طرف جائیں، اس سے سسٹم پر دبائو کم ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں کسٹمر کیئر سروسز کو بہتر بنانے، بجلی چوری کی روک تھام اور اس کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے لئے بورڈز میں بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں تاکہ اہل افسران کی خدمات حاصل کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سروسز کے حوالے سے زیرو ٹالرینس ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم پرائیویٹائزیشن کی طرف بھی جا رہے ہیں لیکن اس سے پہلے کچھ کمپنیوں کے ساتھ طویل المدتی معاہدوں کے ذریعے آپریشنل مینجمنٹ کنٹریکٹ دینے پر غور کر رہے ہیں تاکہ جب صورتحال بہتر ہو تو اس میں ویلیو ایڈیشن کر کے اسے پرائیویٹائز کیا جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجلی چوری سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے، ہم نے تمام صوبوں کے چیف منسٹرز سے رابطہ کیا ہے، پنجاب، سندھ اور بلوچستان نے اس حوالے سے مثبت اقدام اٹھایا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خود مجھے فون کر کے کہا کہ میں پوری مدد کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری پر ہمارا پورا فوکس ہے، انہیں بھی چاہئے کہ وہ احساس ذمہ داری کے ساتھ اس فرض کو نبھائیں۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے کہا کہ جب ہماری ڈیمانڈ نیچے آ چکی ہے تو ہمیں لوڈ شیڈنگ کرنے کی ضرورت نہیں لیکن ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ جہاں چوری ہو رہی ہے اس کا خمیازہ دوسرے شہری نہ بھگتیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈیرہ غازی خان ریجن میں چوری ہو رہی ہے تو اس کا خمیازہ اسلام آباد کا شہری بھی بھگت رہا ہے، مردان اور سندھ کا شہری بھی۔ ایک جگہ چوری ہو تو اس کا بوجھ کون کون اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایماندار بل ادا کرنے والا شہری پشاور یا کسی دوسری جگہ بجلی چوری کا بوجھ کیوں اٹھائے؟ یہ سنجیدہ معاملہ ہے، غیر ذمہ داری سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا، اس مسئلہ پر حکومت کی سپورٹ کرنا ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اہل خانہ سے ناراض ہو کر گھر سے بھاگنے والی لڑکی بازیاب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ علاج معالجے کی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا
-
پی ٹی آئی واحد حقیقی سیاسی جماعت، باقی پارٹیز بوقت ضرورت بنیں، شاہد خاقان
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا کلرکہار ٹراما سنٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پیغام
-
پاکستانی نژاد سیاح خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
-
نیب نے غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت پر نوٹس لے لیا
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے مابین ملاقات
-
چیچہ وطنی،جی ٹی روڈ پر مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار کمسن بچہ جاں بحق
-
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب
-
پی پی 32 گجرات، پرویزالٰہی کی مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعظم کا بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.