کسان مارچ سے قبل پولیس پورے پنجاب میں ہمارے رہنماﺅں کوگرفتارکر رہی ہے،صدر کسان بورڈ
آج ہر صورت لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر تک کسان مارچ ہوگا، یہ انتہائی کمزور حکومت ہے جو پرامن احتجاج بھی برداشت نہیں کر سکی،گفتگو
فیصل علوی جمعرات 16 مئی 2024 12:25
(جاری ہے)
اسی طرح فیصل آباد ڈویژن کے صدر علی گورائیہ اور نائب صدر کسان بورڈ پنجاب میاں ریحان الحق کو بھی گرفتار کرلیا گیا، کسان بورڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے جنرل سیکرٹری سرور بھٹی اورنائب صدر امان اللہ چٹھہ کو حافظ آباد سے گرفتار کیا گیاہے۔
جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر بشیر صدیقی کا بیٹا اور بھتیجا بھی گرفتار ہو گئے ہیں۔کسان بورڈ کے صدر سردارظفر حسین کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی کمزور حکومت ہے جو پرامن احتجاج بھی برداشت نہیں کر سکی۔ ان حرکتوں سے احتجاج نہیں رکے گا۔ حکومت اتنی خائف ہے کہ رات سے ہمارے کسان رہنماﺅں کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے پنجاب میں کسانوں کے کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 16 مئی دوپہر 2 بجے مسجد شہدا ءتا وزیر اعلی ہاﺅس تک عظیم الشان '' حق دو کسان'' مارچ کا اعلان کیا تھا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ حکومت کو مسائل حل کرنے کیلئے مجبور کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو ظالم حکمرانوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونا ہوگا۔ ہم ظالم طبقے سے اپنا حق لیں گے۔ لاہور میں کسانوں کا مسئلہ ہے۔ ایک طرف بڑے جاگیر دار ہیں تو دوسری طرف چھوٹا کسان ہے۔ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ گندم خریدیں گے، پنجاب میں بھتیجی کی حکومت ہے۔ حکومت اپنے اعلان سے پیچھے ہٹ گئی ۔انہوں نے کہا تھاکہ 16 مئی کو لاہور میں کسانوں کا مارچ ہوگا اور اس مارچ میں عوامی مسائل اور کسانوں کے حق پر بات کی جائیگی۔لیاقت بلوچ نے بھی کہا تھا کہ ہم کسان بورڈ کے رہنماوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔ کسان لاہور میں پرامن مارچ کریں گے پولیس اور انتظامیہ رکاوٹ نہ ڈالے۔حکومت مافیاز کی جیبیں بھرنے کیلئے کسانوں کا استحصال کررہی ہے۔حکومتنے کسانوں کو مافیازکے رحم کرم چھوڑ دیا ہے جو ناقابل قبول ہے۔مزید اہم خبریں
-
شمالی کوریا کا دور مار بلسٹک میزائل تجربہ قابل مذمت، گوتیرش
-
انروا پر اسرائیلی پابندی سے غزہ میں امداد کی فراہمی بند ہونے کا خطرہ، یونیسف
-
لبنان: اسرائیلی جارحیت اور انخلاء کے حکم پر ہزاروں لوگ دربدر
-
یہ شارک بار بار ہمارے کیبل کو ہی کھا جاتی ہے؟
-
صدر آصف زرداری کا دورہ چین کھٹائی میں پڑ گیا
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا اعلان
-
پاکستان قطر کے ساتھ اپنی خصوصی دوستی کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں میں نوک جھونک جاری
-
چینی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرنے کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں غلط ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
-
یو این ادارے انروا پر اسرائیلی پابندی کا فلسطینیوں پر کیا اثر ہوگا؟
-
صنفی بنیاد پرتشدد کے خاتمے میں مردوں کی شمولیت کا مقصد معاشرتی تبدیلی کا فروغ ، نقصان دہ صنفی تصورات کو چیلنج کرنا ہے، اعظم نذیرتارڑ
-
آپریشن میں 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا ہمارے جوانوں کی بہادری و عزم کا ثبوت ہے‘بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.