خشک سالی سے ہسپانوی سیاحتی صنعت متاثر

DW ڈی ڈبلیو جمعرات 16 مئی 2024 19:40

خشک سالی سے ہسپانوی سیاحتی صنعت متاثر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مئی 2024ء) ہسپانوی دفتر برائے موسمیات کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں اسپین کے کاتالونیا کے علاقے میں اوسط سے کم بارشیں ہوئی ہیں۔ اس محمکے کے مطابق موسم کا ریکارڈ جب سے رکھا جا رہا ہے، تب سے اب تک ملک کے شمال مشرقی علاقے میں یہ سب سے خشک دورانیہ ہے۔ حالیہ بارشوں نے بھی اس صورت حال کو تبدیل نہیں کیا ہے۔

طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش

انڈونیشی جزیرے بالی پر سیاحتی ٹیکس متعارف

اسپین کے جنوب میں اندولوسیا کا علاقہ بھی شدید خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے، جب کہ بالیارک اور کناری کے جزائر پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں۔ یہ تمام علاقے اسپین کی سیاحت کے اعتبار سے صف اول کے علاقے ہیں اور انہی کو بارشوں کی سب سے زیادہ کمی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

سیاحت کی صنعت جسے ہمیشہ 'شدید پیاسا‘ کہا جاتا ہے، اب ناقدین کے ان مطالبات کا سامنا کر رہی ہے کہ یہ صنعت پانی کی بچتکے لیے واضح اقدامات کرے۔

کاتالان کے علاقے میں سیٹیزن ایسوسی ایشن آئیگوا ایس ویدا کے ترجمان دانتے ماشیو کے مطابقسیاحت کا شعبہ پانی کے استعمال میں واضح کمی کرے۔ ماشیو کاتالان کے علاقے میں کئی برسوں سے پانی کے انتظام میں بہتری کے لیے سرگرم ہیں۔

ڈی ڈبلیو سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا، ''اب تک سیاحت کے شعبے میںپانی کے استعمال میں کفایت سے متعلق اقدامات بہت محدود رہے ہیں۔ یہ سیکٹر اب بھی بڑے پیمانے پر آزادی کے مزے لوٹ رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پورا خطہ پانی کے بحران کا شکار ہے، پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والی صنعتیں بند کر دی جانا چاہیئں، ''ہم صرف بارشوں کی قلت کا سامنا نہیں کر رہے، بلکہ برسوں سے پانی کے وسائل کے حد سے زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔

‘‘

گرین پیس سے وابستہ ماہر ارضیات اور پانی کے وسائل سے متعلق امور کے ماہر جولیو بائیریا کے مطابق، ''جب عام افراد پانی کے استعمال سے متعلق پابندیوں پر مجبور ہیں، تو یہی پابندیاں سیاحوں پر بھی لگنا چاہئیں۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ گولف ریزورٹس میں چھٹیاں گزارنے والے افراد عام شہریوں کے مقابلے میں یومیہ دس گنا زائد پانی خرچ کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اندولوسیا میں حکومت نے ہوٹلوں کو اپنے سوئمنگ پول پانی سے بھرنے کی اجازت دی، تاہم یہ سہولت عام افراد کو نہیں دی گئی اور ان پر پانی کی کفایت کے ضوابط نافذ رہے۔

یہ آرٹیکل سب سے پہلے جرمن زبان میں شائع ہوا۔

ع ت، ا ا (یوناس مارٹینی)