سندھ رینجرز اور پولیس نے متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعرات 16 مئی 2024 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس نے مشترکہ کاروائی کے دوران سموں گو ٹھ سے ڈکیتی اورلوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم ناصر عرف چیپو کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق ملزم نے 2020 ء میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں پر انا گو لیمار، بسم اللہ ہو ٹل اور شیل پمپ سے اسلحہ کے زور پر شہر یو ں سے موبائل فونز اور نقد ی رقم چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملز م نے 2021 ء میں شرین والی گلی میں ریاست نامی منشیات فروش کے اڈے پر رینجرز مو بائل پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائر نگ کرنے کا انکشاف بھی کیا ۔ ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتارملزم کو ایک 30 بور پستول اور رائونڈز سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔