Live Updates

گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول عمربلاک میں اسٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن کا انعقاد

طالبات نے انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیا، الیکشن کے ذریعے سٹوڈنٹس کونسل کا قیام وزیراعلیٰ مریم نواز کا زبردست اقدام ہے، پرنسپل ناصرہ اطہر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 مئی 2024 00:12

گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول عمربلاک میں اسٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن ..
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی 2024ء) محکمہ تعلیم اسکولز ایجوکیشن کی ہدایات پر پنجاب بھر کے 48 ہزار اسکولوں میں ’’اسٹوڈنٹ کونسل الیکشن 2024 ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، الیکشن میں طلباء طالبات نے بھرپور حصہ لیا، اس حوالے سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول عمربلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں بھی اسٹوڈنٹس کونسل الیکشن کیلئے صبح 8 بجے تا دوپہر 2 بجے تک پولنگ ہوئی، سکول پرنسپل ناصرہ اطہر نے الیکشن میں ووٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا اور طالبات کے انتخابی عمل میں حصہ لینے کے جذبے اور انتظامات کی تعریف کی۔

  پرنسپل ناصرہ اطہر نے کہا کہ الیکشن کے ذریعے سٹوڈنٹس کونسل کا قیام وزیراعلیٰ مریم نواز کا زبردست اقدام ہے، انتخابی عمل سے بچوں کو نہ صرف انتخابات سے متعلق مکمل معلومات حاصل ہوئیں، بلکہ لیڈرشپ کی صلاحتیں بھی پروان چڑھنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ الیکشن کے ذریعے منتخب طلباء طالبات سکولوں میں غیرنصابی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کیلئے انتظامیہ کا دست و بازو بن کر کام کریں گے۔ نظم ونسق طرزعمل اور بہترین رویہ کے ذریعے طلبہ کیلئے رول ماڈل بنیں گے۔ سکولوں میں تقریبات کا انعقاد، یوم آزادی، یوم والدین سمیت دیگر تقریبات پینٹنگ، تقریری مقابلے مباحثے ، نئے آنے والے طلبہ کیلئے سکول انتظامیہ کی نگرانی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ 

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات