یہ وردی نہیں قومی خدمت ہے جو چند افراد کے حصے میں آتی ہے،مریم نواز
مجھے آج جان کر خوشی ہوئی کہ پاس آوٹ ہونے والے 860 جوانوں میں 70 خواتین ہیں، میں ان کے والدین کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب کابیدیاں ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آوٹ پریڈسے خطاب
فیصل علوی جمعہ 17 مئی 2024 10:51
(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
860 ایلیٹ فورس کے جوان پاس آوٹ ہو رہے ہیں۔مجھے آج جان کے خوشی ہوئی کہ پاس آوٹ ہونے والے 860 جوانوں میں 70 خواتین ہیں۔جب میں گھر سے نکلتی ہوں تب کندھوں پر ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے بطور وزیراعلیٰ آپ کی پاسنگ آوٹ دیکھ کرحوصلہ ملا، میں آپ ہی میں سے ہوں۔آپ کی یونیفارم پہن کر آئی ہوں۔بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو اپنی طرف سے کیش انعامات بھی بھجواوں گی۔مریم نواز نے مزید کہا کہ والدین نے اپنی بچیوں پر اعتماد کیا، ملک کی خدمت کیلئے وقف کیا، ایلیٹ فورس کی بچیاں بیٹوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنے فرائض انجام دیں گی۔جب بھی میں کسی شہید کو دیکھتی ہوں تو دل میں سوچتی ہوں کہ شہادت کا جذبہ بھی کیا جذبہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کو مٹی پر قربان ہونے کیلئے اتار دیتے ہیں، میں اس جذبے کو سلام کرتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس کے 85 جوان شہید ہوچکے ہیں، میں ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ اللہ ان کو بلند درجات سے نوازے، قرآن کہتا ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، ہمیں خبر نہیں لیکن وہ لوگ زندہ ہیں، انسپکٹر جنرل کے ساتھ میرا رابطہ رہتا ہے، وہ جرات مند انسان ہیں، وہ پولیس فورس میں کافی تبدیلیاں لارہے ہیں، میں ان کو کہتی ہوں کہ ان کو جس بھی سہولت کی ضرورت ہوگی وہ ان کو ملے گی، وسائل میں کمی نہیں آئے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مثبت تبدیلیاں لارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب کو یقین دلاتی ہوں وسائل میں کمی نہیں آئے گی، جو بجٹ آئی جی پنجاب کو چاہیے ہوگا۔ پنجاب گورنمنٹ فراہم کرے گی۔ میں نے آئی جی پنجاب کو 8جدید ترین تھرمل ایمیجنگ والے کیمرے لے کر دیئے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب پولیس پر لگے ہوئے دھبے ہم دھوئیں گے۔ وہ وقت دور نہیں جب لوگ گھروں میں سکون کی نیند سوئیں گے۔مزید اہم خبریں
-
بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی
-
پاکستان سمیت پانچ ممالک دو سال کے لیے سلامتی کونسل کے رکن منتخب
-
معروف سماجی کارکن صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
-
نوازشریف نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے تمام سینیٹرز کا اہم اجلاس کل (بروز جمعہ) کو طلب کرلیا
-
پنجاب میں جمعہ کی صبح سے اتوار تک آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
رمضان شوگرمل ریفرنس عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیرصدارت کل جوڈیشل کمیشن اجلاس ہو گا
-
عمران خان کا ایک بار پھر متنازع ٹویٹ کے معاملے کی تفیش میں شامل ہونے سے انکار
-
مودی کے نزدیک اور دور جاتی وزارت عظمی ‘ایوان وزیراعظم کی چابیاں دو سیاسی اتحادیوں کے ہاتھ میں
-
دبئی کی حکومت کا دوجدید تعمیراتی منصوبوں کا اعلان
-
بھگوڑے عادل راجہ کو جھٹکا، جرمانہ معافی کی درخواست مسترد،مزید3ہزارپائونڈ بڑھ گیا
-
وفاقی بجٹ 12جون کو پیش کیا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.