علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا موقف اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے مطابق ہے،سفیرمنیر اکرم
جمعہ 17 مئی 2024 13:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر منتخب ہوا تو یہ پاکستان کو بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں میں حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کرے گا۔
سفیر اکرم نے کہا کہ پاکستانی مشن بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے تنازعہ پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور بھارتی مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کےتنازعہ مقامات پر اقوام متحدہ کی امن فوج کی کارروائیوں میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔سفیرمنیر اکرم نے واضح کیا کہ مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا موقف اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے مطابق ہے۔ انہوں نے باور کروایا کہ خامیوں اور ناکامیوں کے باوجود، اقوام متحدہ اب بھی ایک مفید کثیر جہتی فورم ہے جہاں ترقی پذیر ممالک کا بھی موقف سنا جارہاہے ۔پاکستان کو درپیش چیلنجز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردی کو قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے پناہ قربانیوں پر زور دیا۔سفیر منیر اکرم نے مندوبین کو ستمبر کے سمٹ آف دی فیوچر اور پیکٹ فار دی فیوچر کے ممکنہ اختتام کے بارے میں بھی آگاہ کیا جس کا مقصد عالمی نظام کو از سر نو تشکیل دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم خیال ممالک کے ایک گروپ کی مشاورت سے مذاکراتی عمل کے لئے سرگرم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ماحول میں شدید تبدیلیاں آ رہی ہیں کیونکہ ٹیکنالوجی، جیوسٹریٹیجک تنازعات، بڑی طاقتوں کے درمیان مسابقت اور موسمیاتی تبدیلیوں سے چلنے والی بین الاقوامی ترتیب میں نئی تشکیلات عالمی نظام کو نئی شکل دینے کے لیے ابھر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے دنیا یونی پولر ورلڈ آرڈر سے تبدیل ہو رہی ہے جسے میں 'بائپولر پلس' آرڈر کہتا ہوں، ممالک بدلتے ہوئےحالات کو اپنانے کے پابند ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا کو مناسب پالیسی کے جوابات کیلیبریٹ کرنے کے قابل ہونے کے لیے آپشنز کو احتیاط سے جانچنے کی ضرورت ہے۔مندوبین نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا جہاں عسکری امور کے دفتر (او ایم اے) نے انہیں امن کی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عثمان جدون اور پاکستانی مشن کے افسران بھی موجود تھے۔واضح رہے 12 ارکان پر مشتمل وفد کی قیادت این ڈی یو کے چیف انسٹرکٹر میجر جنرل نعیم اختر کر رہے ہیں جو اس وقت امریکامیں قومی سلامتی اور جنگی کورس (23-24) میں شرکت کر رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سکندر اشفاق زیدی اور نائب صدر سیٹھ معصوم قمر کا سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم کا دورہ
-
پرتگال کی نئی حکومت نے امیگریشن پالیسی کو مزید سخت بنا دیا
-
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا
-
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا
-
مودی کی 8 جون کو ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی
-
سعودی عرب کی مسجد اقصی پر اسرائیلی انتہا پسندوں کے حملے کی مذمت
-
اگلے 5 سالوں میں زمین کا درجہ ڈیڑھ ڈگری سے تجاوزکرجانے کا امکان ہے، اقوام متحدہ
-
دنیا بھر میں5 سال سے کم عمر کے ہر 4 میں سے 1 بچے کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے ، یونیسیف
-
سلامتی کو خطرہ ہوا تو کوئی بھی ہتھیاراستعمال کرسکتے ہیں، پیوٹن
-
گزشتہ 12 ماہ دنیا کے گرم ترین مہینے رہے، اقوام متحدہ
-
برطانیہ میں کم عمر لڑکیوں سے زیادتی پر 7 افراد مجرم قرار
-
حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 2 اسرائیلی ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.