پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ زراعت کو اولیت دی ہے ، میر صادق عمرانی

جمعہ 17 مئی 2024 22:59

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور سب کے خواہش کا خیال رکھا ہے پانی چوری نہ زوری ہونے نہ دیا نہ دیں گے سب کو لیگل طریقے سے پانی دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمد صادق عمرانی نے سردار محمد ہارون خان جمالی کمشنر نصیر آباد طارق قمر بلوچ میر زبیرخان جمالی نوابزادہ سالار خان جمالی کے ہمراہ کھیرتھر کینال کے دورے کے موقع پر خانپور پل ڈنب شاخ خانکی پل پر پانی کی صورت حال کا جائزہ لیا گڑنگ کے مقام پر صوبائی وزیر صادق عمرانی سردار محمد ہارون خان جمالی کمشنر نصیر آباد کو سپرنٹنڈنٹ ایری گیشن عبدالحمید مینگل نے زرعی پانی کی قلت اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی طور پرصوبائی وزیر کو بریفنگ دی جبکہ سردار محمد ہارون خان جمالی نے علاقے میں پانی کی قلت ہزاروں ایکڑ زمینوں کی غیر آبادی پر خود اٹھ کر صوبائی وزیر اور کمشنر نصیر آباد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بلوچستان کو اس کے حصے کا پانی صحیح طریقے سے فراہم نہیں کررہا جس کی وجہ سے ہمارے علاقہ تباہی کی دہانی پر پہنچ گیا ہے جبکہ کھیرتھر کینال کو ڈی سلٹنگ کی بھی ضرورت ہے جس کے لیے حکومت بلوچستان کو عملی اقدام کرنا ہوگا اس موقع پر صوبائی وزیر ایری گیشن میر صادق عمرانی نے کہا کہ انشااللہ جلد بلوچستان کا اعلی سطح کا وفد سندھ حکومت سے ملاقات کر کے بلوچستان کو اپنے حصے کا پانی لینے کی ہر ممکن کوشش کرے گی کیونکہ نصیرآباد ڈویژن بلوچستان کا گرین بیلٹ ہے انشااللہ ہمیشہ شاد وآباد رہے گا ہم اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر میر صادق عمرانی نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہ پانی چوری نہ زوری کرنے نہ دیا نہ دیں گے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ زراعت کو اولیت دی ہے جو بھی ان لیگل واٹر کورس ہیں ان کا خاتمہ کریں گے اورجو اپنا واٹر کورس کو لیگل بنانا چاہتے ہیں وہ درخواست دیں ان کا حق بنے گا تو ہم انہیں لیگل طور پر منظور کریں گے۔

(جاری ہے)

مشینریوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے محکمہ کو حکم دیا وہ فوری طور پر مشینریاں بنوائیں باقی جو کھیر تھر کینال اور پٹ فیڈر کینال میں گھپلے ہوئے ان کی بھی انکوائری کروائی جائے گی وزیر اعلیٰ سے میٹنگ کر کے سندھ ایری گیشن سے اپنے پانی کا پورا حصہ لیں گے باقی پانی چوری کرنے نہیں دیں گے اس پر میر زبیر خان جمالی نوابزادہ سالار خان جمالی ڈپٹی کمشنر حسین احمد ہزارہ بلال صادق عمرانی ایکس ای این مہراللہ انصاری مدثر ظفر کھوسہ اور زمینداروں نے شرکت کی ۔