خیبرپختونخوا میں آئین شکنی کرکے نگران حکومت کا دورانیہ بڑھایا گیا،علی امین
نگران دور حکومت میں ہونے والے تمام غیر قانونی مالی اور انتظامی اقدامات کی انکوائری کی جائے گی وفاق کی جانب سے ریگولر سائیڈ پر صوبے کو300 ارب روپے کم ملے ہیں ۔ وفاق کے ذمے ضم اضلاع کے 50 ارب روپے بقایا جات ہیں ، یہ اگلے دو مہینوں تک صوبے کو ملنے چاہئیں۔و زیراعلی خیبرپختونخواعلی امین
جمعہ 17 مئی 2024 20:30
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضم اضلاع کے لوگوں نے ملک و قوم کی خاطر بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں اور تکالیف برداشت کی ہیں، موجودہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کے لوگوں کا حق نہیں دے رہی ، لیکن ہرگز یہ نہیں ہوسکتا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوتا رہے اور ہم برداشت کرتے رہیں،وفاق کی جانب سے ریگولر سائیڈ پر صوبے کو300 ارب روپے کم ملے ہیں ، وفاق کے ذمے ضم اضلاع کے 50 ارب روپے بقایا جات ہیں ، یہ اگلے دو مہینوں تک صوبے کو ملنے چاہئیں،صوبے کے عوام کے حق کیلئے آواز اٹھاتا ہوں تو غیر ذمہ دار کہا جاتا ہے، اگر عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھانا اور ان کا حق لینے کی بات کرنا غیر ذمہ داری ہے تو مجھے اس پر فخر ہے ، ہماری تاریخ قربانیوں سے بھر ی پڑی ہے اگر ہمیں اپنا حق نہ ملے ، تو ہم چھیننا بھی جانتے ہیں،ہمیں نہ ہمارا حق دیا جارہا ہے اور نہ واجبات ادا کئے جارہے ہیں ، اوپر سے نئے ٹیکسز لگا ئے جارہے ہیں لیکن میں واضح کردوں کہ صوبائی حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر کسی کا باپ بھی سابق فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس نہیں لگا سکتا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ امن و امان کا مسئلہ میرے لئے بنے اور عوام پر ٹیکس لگا کر پیسے آپ کھائیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو وار آن ٹیرر کا ایک پیسہ بھی نہیں ملا ۔ ضم اضلاع کے ترقیاتی فنڈز کو وار آن ٹیرر کے فنڈز سے کنفیوز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق کے ذمے 1510 ارب روپے کے بقایا جات مشترکہ مفادات کونسل سے منظور شدہ ہیں اس کے باوجود وفاقی حکومت یہ بقایاجات ادا نہیں کر رہی۔ ہمیں آئین و قانون کا درس دینے والے خود آئین پر عمل نہیں کر رہے ۔ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورتحال نا قابل برداشت ہے ، صوبہ سستی بجلی بناکر دے رہا ہے لیکن مہنگی خرید رہا ہے اس کے باوجود بھی 22، 22 گھنٹو ں کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔ ہمارے دور میں بجلی کی قیمت 16 روپے فی یونٹ تھی اور لوگوں کو مل بھی رہی تھی ، مینڈیٹ چور حکومت نے بجلی کی قیمت 65 روپے تک پہنچا دی ، لیکن پھر بھی بجلی نہیں مل رہی۔ ہمارے دور میں سب کچھ ٹھیک تھا ، پٹرول سستا تھا ، روزگار اور کاروبار چل رہا تھا لیکن پھرایک سازش کے تحت ایک نا اہل ٹولہ مسلط کیا گیا جس نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا۔ ہمارے لوگوں کو چور کہا جارہا ہے ، لیکن پوری دنیا کو معلوم ہے کہ چور کون ہے، حالات کی وجہ سے میرے صوبے کے کچھ لوگ بجلی کے بھاری بھر کم بل ادا نہیں کر پارہے، اگر میں اپنے واجبات سے اپنے لوگوں کو ریلیف دینا چاہتا ہوں تو وفاقی حکومت کو کیا تکلیف ہی انہوں نے واضح کیا کہ وفاق کا جو بھی ملازم صوبے میں کام کرے گا اس پر لازم ہے کہ وہ عوام کی خدمت کرے، اگر ریلیف نہیں دیگا تو ہم سسٹم کا کنٹرول خود سنبھال لیں گے اور عوام کو ریلیف دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پیسکو چیف کے ساتھ اجلاس میںپندرہ دنوں کیلئے لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری ہوا ہے لیکن مجھے پتہ چل رہا ہے کہ اس شیڈول پر صحیح عمل نہیں ہورہا۔ میں واضح پیغام دیتا ہوں کہ میں دھوکہ اور وعدہ خلافی برداشت نہیں کروں گا وفاقی حکومت میرے ساتھ بیٹھ کر پندرہ دنوں میں بجلی سے متعلق معاملات ٹھیک کرے اگر ایسا نہ ہوا تو صوبے میں بجلی کے نظام کا کنٹرول ہمارے ہاتھ میں ہوگا۔ صوبے کے عوام کو کشمیر والی صورتحال تک جانے پر مجبور نہ کیا جائے ، ہمارے پاس عوامی مینڈیٹ ہے ، آپ کے پاس نہ تو مینڈیٹ ہے اور نہ ہی کوئی اخلاقی جواز۔ کشمیر کی صورتحال پر آپ کا زور دیکھ لیا ، اگر خیبرپختونخوا کے عوام سڑکوں پر نکل آئے تو پھر آپ کا کیا حال ہوگا۔ ہمارے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالاجائے ، ورنہ ہم کچھ ایسا کریں گے جس کیلئے غیر ذمہ دار کا لفظ چھوٹا ہوگا۔ آپ کو اندازہ ہی نہیں کہ آپ کا واسطہ کس طرح کے شخص سے پڑا ہے ، میں عمران خان کا سپاہی ہوں جو چٹان کی طرح عوام کیلئے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایسے ترقیاتی کام ہوں گے جو کسی صوبے میں نہیں ہوئے ہوںگے۔ ترقیاتی کام فارم 47 والوں کے حلقوں میں بھی ہوں گے لیکن وہاں پر تختی فارم 45 والوں کی ہی لگے گی۔ ہم اصلاح کر رہے ہیں اور اپنی کوتاہی کو درست کر رہے ہیں ، اپنے لوگوں کو بھکاری بنانے کی بجائے روزگار پر لگائیں گے ، اگلے مالی سال کے بجٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے ۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے عوام میری ٹیم بنیں اور اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی ایسے ہی حفاظت کریں جس طرح وہ اپنے گھروں کی کر تے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے مؤثر قانون سازی کی جائے گی اور خوشی ہوگی کہ قانون سازی میں اپوزیشن بھی حکومت کاساتھ دے۔مزید قومی خبریں
-
صوبے میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، شرجیل میمن
-
9 مئی مقدمات، ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
-
نیو گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل آخری مراحل میں داخل
-
وفاقی بجٹ ایک معمہ بن چکا ہے اور وزیر اعظم ملک سے باہر ہیں،مزمل اسلم
-
عمران ریاض کیخلاف مقدمات وانکوائریز کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی
-
کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ، کچرا اٹھانے والے کو گولی ماردی
-
مئی2024 میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.2 ارب ڈالر کی رقم آئی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازاورصدر (ن) لیگ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، ،روڈا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے چین و دیگر عالمی اداروں سے اشتراک کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا پنجاب کسان بینک، گرین ٹریکٹر،ہارویسٹر،زرعی آلات کی مقامی تیاری،آئل سیڈ پروموشن پروگرام کا اعلان
-
نوجوانوں کو درست سمت دینا اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، رانا مشہود احمد خان
-
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے فہد شفیق کوسندھ کا کوآرڈینیٹرمقررکردیا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.