اسلام آباد ، مارگلہ ہلز میں لگنے والی آگ پر 70 فیصد قابو پالیا گیا، سی ڈی اے

ہفتہ 18 مئی 2024 01:40

اسلام آباد، 17 مئی(اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایات پرسی ڈی اے مارگلہ ہلز میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کے سرکاری ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ سی ڈی اے کی ٹیموں نے مارگلہ ہلز میں لگنے والی 70 فیصد آگ پر قابو پالیا ہے۔سی ڈی اے کی ٹیمیں باقی آگ بجھانے کے لیے کام کر رہی ہیں اور اتھارٹی اور محکمہ ماحولیات کے 150 سے زائد اہلکار آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :