صدر مسلم لیگ (ن) کے انتخاب کیلئے الیکشن کا شیڈول جاری

مئی کو مرکزی کونسل صدر مسلم لیگ(ن) کا انتخاب عمل میں لائے گی

ہفتہ 18 مئی 2024 18:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔مسلم لیگ(ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے فیصلے کے مطابق صدر (ن) کے الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن کااجلاس زیر صدارت چیف الیکشن کمشنررانا ثنااللہ منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ممبران الیکشن کمیشن اقبال ظفر جھگڑا،عشرت اشرف،جمال شاہ کاکڑ اور کھیل داس کوہستانی نے شرکت کی۔

جس میں الیکشن کا شیڈول جاری کیا گیا ۔شیڈول کے مطابق 27مئی کودفتر اوقات میں180ایچ ماڈل ٹائون مرکزی دفتر مسلم لیگ(ن) سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔28مئی کو صبح 10بجے سے دوپہر12بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔ایک بجے سے 2بجے کے درمیان کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی اور 4بجے مرکزی کونسل صدر مسلم لیگ کا انتخاب عمل میں لائے گی۔