مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مقامی کاٹن کے بھاؤ میں بھی سست روی دیکھی گئی

ہفتہ 18 مئی 2024 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران بین الاقوامی کاٹن کے بھاؤ میں نمایا کمی کے زیر اثر مقامی کاٹن کے بھاؤ میں بھی سست روی دیکھی گئی۔ روئی کا کم اسٹاک ہونے کی وجہ سے کاروباری حجم بالکل کم رہا۔ ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی زبو حالی کی وجہ سے روئی کی خریداری بہت محدود ہے ٹیکسٹائل سیکٹر دن بدن سکڑتا جا رہا ہے مزید یونٹس بند ہو رہے ہیں یا جزوعی طور پر چل رہے ہیں ذرائع کے مطابق آئندہ سیزن میں روئی کی خریداری محتاط کی جائے گی جس کی وجہ سے گزشتہ سیزن جیسی افراتفری نہیں ہوگی اس کی بڑی وجہ بین الاقوامی کاٹن کا نسبتا کم بھا ہے۔

درآمد کندگان کے مطابق فی الحال بیرون سے ممالک ٹیکسٹائل کے بڑے گروپوں نے 4 تا 5 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک کے بیشتر صنعت کار بشمول خصوصا ٹیکسٹائل سیکٹر کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے حکومت سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی مشکلات دور کرنے کے لئے کروڑوں روپے کے اشتہارات اور ملاقاتوں میں گزارشات کی جاتی ہیں کہ خصوصی طور پر علاقائی ممالک کے مطابق توانائی اور شرح سود فراہم کیا جائے اور FBR کے پاس اربوں روپے کی رقم ریفنڈ کی مد میں پھنسی ہوئی ہیں اس کی ادائیگی کی جائے جمعرات کے روز پاکستان یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن نے بھی اشتہارات کے زریعے حکومت سے اپیل کی ہے کہ level play دیا جائے لیکن حکومت کے متعلقہ ذرائع کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ان مطالبات اور اپیلوں کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

نتیجتا صنعتیں بند ہوتی جا رہی ہیں بے بے کاری و بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے گزشتہ دنوں اپٹما کے ایک وفد نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور پاور سیکٹر کے وزیروں سے ملاقات کی جس میں خصوصی طور پر صنعتوں پر عائد ہو شربا توانائی کا بوج کم کرنے کے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں توانائی کی قیمتوں میں کمی کرنے کی روایت کے مطابق یقین دھانی کرائی گئی۔

عرصے سے دیکھا گیا ہے کہ کسی بھی مسائل کے متعلق متعلقہ وزیروں مشیروں اور وزیراعظم وزیرخزانہ وغیرہ اعلی حکام سے ملاقاتیں کی جاتی ہیں اس میں یقین دھانی کروا کر ٹال دیا جاتا ہے ٹھوس پالیسی نہیں بنائی جاتی ہے یہ یقین دھائی کروا کر ٹال مٹول کرنے والہ فضول کلچر ختم ہونا چاھئے اور مثبت عمل درآمد کرنا چاہئے۔ ملک میں جون سے 25-2024 کی سیزن جزوعی طور شروع ہوجائے گی فی الحال ذریں سندھ کے کئی علاقوں سے پھٹی کی جزوی آمد شروع ہوگئی ہے عید الاضحی سے قبل سندھ میں کچھ جننگ فیکٹریاں جزوی طور پر چلے گی عید الضحی کے بعد کاروبار میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

بدھ کے روز ملتان میں P C G A اور P C B A کے جنرز اور کاٹن بروکرز کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس میں جننگ ٹیکسٹائل کاٹن بروکرز کو کاروباری مشکلات کے متعلق مشاورت کی گئی تھی۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 19700 روپے کے بھا ؤپر بند مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ میں اتار چڑھا دیکھا گیا نیویارک کاٹن کے جولائی وعدے کا بھاؤ 75.85 امریکن سینٹ پر بند ہوا۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 24-2023 کیلئے 1 لاکھ 56 ہزار 500 گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔