ٹ*مسئلہ فلسطین وقت کیساتھ مزید سنگین ہوتا جارہا ہے :متحدہ علما کونسل

ً عالمی دنیا کی طر ف سے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں بہتے خون کو اہمیت نہیں دی جارہی جو لمحہ فکریہ ہے

اتوار 19 مئی 2024 18:30

ظ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین وقت کیساتھ مزید سنگین ہوتا جارہا ہے،فلسطینیوں اور کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور یہ خطے آزادی کی نعمت سے سرفراز ہونگے، عالمی دنیا کی طر ف سے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں بہتے خون کو اہمیت نہیں دی جارہی جو لمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فلسطین اور کشمیرکاحل طلب مسئلہ گزرتے وقت کے ساتھ مزید سنگین ہوتا جارہا ہے انہیں عوامی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں برتی جانے والی تاخیر انسانی المیہ کو جنم دے رہی ہے اور روزانہ ہزاروں افراد جارحیت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں اسرائیل نے فلسطین میں جو خونی کھیل شروع کررکھا ہے وہ اقوام عالم سے مخفی نہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی جارحیت تمام حدیں پھلانگ چکی ہے مگر اقوام عالم مسلسل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔