ا*مقبوضہ کشمیر انتخابات کے اگلے مرحلے سے قبل فوجی چھاونی میں تبدیل

د*بی جے پی نے شکست کے خوف سے وادی کشمیر میں امیدوار کھڑے نہیں کیے،رپورٹ

اتوار 19 مئی 2024 18:30

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) مقبوضہ کشمیر بھارتی عام انتخابات کے اگلے مرحلے سے قبل فوجی چھاونی میں تبدیل ہو گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں، بھارتی فوج کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارہ مولہ پارلیمانی حلقے میں کل پانچویں مرحلے میں پولنگ ہونی ہے۔رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے شکست کے خوف سے وادی کشمیر میں امیدوار کھڑے نہیں کیے۔