![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
وزیراعظم سے جرمنی کی این جی او گلوبل بریجز ، برلن کے وفد کی ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
منگل 21 مئی 2024 23:09
(جاری ہے)
ملاقات میں پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرینیس ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
وفد نے پاکستان کی کاربن کریڈٹ مارکیٹ اور موسمیاتی تبدیلی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان جرمنی کو یورپ میں اپنا ایک اہم شراکت دار تصور کرتا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی موجودہ سطح کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں ، پاکستان اور جرمنی کے درمیان صنعت ،متبادل توانائی ، معدنیات ، آئی ٹی ، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے پر عزم ہیں ، پاکستان سے کاربن اخراج کی شرح انتہائی کم ہونے کے باوجود ہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے ، متبادل توانائی ،موسمیاتی تبدیلی ، زراعت اور غذائی تحفظ کے حوالے سے جرمنی کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ، پاکستان کی افرادی قوت کو معیاری تربیت فراہم کر کے ان کی استعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے تا کہ وہ بیرون ملک بھی اپنا ہنر دکھا سکیں ۔وزیراعظم نے ملاقات میں وفد سے جرمن زبان میں گفتگو کی جس پر وفد کے شرکا دنگ رہ گئے اور وزیراعظم کی جرمن زبان پر عبور پر داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ جرمن وفد کے سربراہ نے وزیراعظم کی جرمن زبان میں گفتگو پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
اٹلی: مہاجرین کی کشتیاں غرقاب، گیارہ ہلاک، درجنوں لاپتہ
-
روسی صدر ولادیمیر پوٹن شمالی کوریا کے غیر معمولی دورے پر
-
ایران کے صدارتی امیدواروں کے مابین پہلا مباحثہ
-
بھارت کے پاس پاکستان سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں
-
'کشمیریوں کے خلاف بھارتی جارحیت کا مقصد پاکستان کو مشتعل کرنا'
-
افغانستان: طالبان حکومت میں اکیلی ماؤں کے حالات؟
-
دنیا کو بچانے کے لیے زمین کی غارت گری روکیں، یو این چیف
-
وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی جنگی کابینہ تحلیل کر دی
-
یورپی یونین کا فطرت کی بحالی کا متنازعہ قانون منظور
-
بھارت میں مال گاڑی کھڑی ہوئی مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی، پندرہ ہلاکتیں
-
ٹی ٹی پی کا عید الاضحیٰ پر تین روزہ فائر بندی کا اعلان
-
پاکستان میں نیشنل فائر وال کی تنصیب، آزادی اظہار خطرے میں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.