علامہ راغب حسین نعیمی کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقررہونے پر مبارکباد

بدھ 22 مئی 2024 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) سربراہ سنی الائنس صوفی محمدحسین لاکھانی نے علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقررہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ایک جید عالم دین،مفکر ودانشور اور دینی علمی شخصیت ہیں ان کی تقرری سے اسلامی نظریاتی کونسل حقیقی معنوں میں اسلام کے نظریات کی آبیاری کرے گی۔

(جاری ہے)

ملک میں اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا خاتمہ ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نظریہء پاکستان کے خلاف نت نئے فتنے سراٹھارہے ہیں، ہم ڈاکٹر صاحبزادہ راغب حسین نعیمی سے اپیل کریں گے کہ ایسے فتنوں کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کے تحت قوم کی رہنمائی اور حکومت کو ان کے خلاف عملی اقدامات بروئے کار لانے کی تجاویز دیں گے۔

متعلقہ عنوان :